ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زیکا وائرس: مرکز نے اعلیٰ سطح کی ٹیم مہاراشٹر بھیجی

زیکا وائرس: مرکز نے اعلیٰ سطح کی ٹیم مہاراشٹر بھیجی

Tue, 03 Aug 2021 11:27:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 3؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزارت صحت نے زیکا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ریاستی حکومت کو معاملات کے انتظام میں مدد کیلئے ایک ٹیم مہاراشٹر بھیجی ہے-وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں پونے ضلع میں زیکا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے- تین رکنی مرکزی ٹیم میں ریجنل ڈائریکٹر پونے کے دفتر سے ایک پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج، نئی دہلی کے ایک ماہر امراض اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ملیریا ریسرچ (این آئی ایم آر)، آئی سی ایم آر، نئی دہلی سے ماہرین امراض شامل ہیں -بیان کے مطابق یہ ٹیم ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گی، زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور یہ دیکھے گی کہ کیا مرکزی وزارت صحت کا زیکا مینجمنٹ کا ایکشن پلان لاگو کیا جا رہا ہے-بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ریاست میں زیکا وائرس کے معاملات کے انتظام کیلئے ضروری صحت عامہ کے پروگراموں کی بھی سفارش کرے گی-


Share: